ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:سہیادری سنچیا نامی ادارے کے زیر اہتمام ’’ندی، جنگل کا دکھڑا ‘‘نامی ماحولیاتی پروگرام

منگلورو:سہیادری سنچیا نامی ادارے کے زیر اہتمام ’’ندی، جنگل کا دکھڑا ‘‘نامی ماحولیاتی پروگرام

Tue, 21 Mar 2017 21:09:52    S.O. News Service

منگلورو:20/مارچ(ایس اؤ نیوز)مغربی گھاٹ پر جاری ظلم کی مذمت اور نیتراوتی ندی رخ بدلنے کی مخالفت کرتے ہوئے ’’سہیادری سنچیا‘‘ نامی ادارے نے منگل کو منگلورو ڈی سی دفتر کے سامنے ’’ندی ،جنگلات کا دکھڑا ‘‘ نامی پروگرام کا انعقاد کیا اور اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ کو بطور احتجاجی علامت کے ’’مٹی کی ہانڈی ‘‘ارسال کرتےہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

سوروپ مطالعہ مرکز کے طلبا نے ’’یلا مایا، یلامایا ۔۔۔۔نالے ناؤ مایا ‘‘ نامی ماحولیاتی گیت کو پیش کرتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا اور سڑک ناٹک پیش کرتے ہوئے عوام کو متوجہ کیا۔ خشک سالی سے پرندوں کو بھی پانی قلت پیش کرنےو الی ’’جئے نیتراوتی ‘‘ نامی تحریرکردہ چھوٹی ہانڈی کی نمائش کی گئی اور تمام عوام سے اپیل کی گئی کہ ایسی ہانڈیوں کو تمام اپنے گھروں کے اوپر نمائش کرتے ہوئے پرندوں سے ہمدردی کے متعلق بیداری لانے کی کوشش کی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سہیادری سنچیاکے ناظم دینیش ہولے نے کہاکہ مغربی گھاٹ پر مسلسل ظلم کیا جارہاہے، غیر انسانی حرکات میں اضافہ ہورہاہے، ماحولیات کو برباد کرنے والے منصوبہ جات کو جاری کیا جارہاہے، ادھر نیتراوتی کے دامن میں موجود بنٹوال ۔ منگلورو تعلقہ جات کو خشک زدہ تعلقہ جات کے طورپر اعلان کرکے خود حکومت نے نیتراوتی ندی بنجر ہونے کی بات قبول کرلی ہے۔ گجرات سے کیرلا تک پھیلی 1600کلومیٹر مغربی گھاٹ پر لگاتار ظلم ڈھایا جارہاہے، فاریسٹ افسران ، عوامی نمائندے سمیت تمام جنگلات کو ریسارٹ میں منتقل کرررہے ہیں،جنگلات ، درختوں کا بیوپار ، رئیل اسٹیٹ ، گانجہ دھندوں کے اڈے ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے دنیش نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں سے کدرے مکھ ، چارمڑی ، ڈانڈیلی ، ناگرہولے ، بنڈی پور جیسے جگہوں پر آتش زنی کے واقعات پیش آئے ہیں، جنگلات کو آگ سے بچانے کےلئے ہیلی کاپٹر خریدنے کی حکومت کو کئی مرتبہ صلاح دی گئی لیکن کوئی توجہ نہیں دینا افسوس کی بات ہے۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے سابق صدر ہری کرشنا پوننور ، ششی دھر شٹی ، دنیش پائی ، دنیش کوڑیال بئیل وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

ندی جنگلات کا دکھڑاپروگرام کے تحت حکومت سے حیاتی تنوع علاقوں میں انسانی سرگرمیوں پر روک لگانے،غیرانسانی حرکات کو انجام دینے والوں پر قانونی کارروائی کرنے، جنگلات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہیلی کاپٹرس خریدنے جیسے کئی ایک مطالبات کو پیش کیاگیا۔ 


Share: